Welcome Guest 

Show/Hide Header
Welcome Guest. This forum allows guest posts without registration. However, please provide a name and a valid e-mail address (which will not be published). If you use the same e-mail address each time, you can subscribe to be notified when your post receives a reply.
Pages: [1]
 ReplyRSS feed   
Author Topic: تعاون بڑھائیں گے: نوازشریف
Legend
Pro
Posts: 159
Post تعاون بڑھائیں گے: نوازشریف
on: Wednesday 18th Jan 2012, 8:46 am

”تعاون بڑھائیں گے“ لیگی دھڑوں کے اتحاد سے متعلق سوال پر جواب‘ حکومت جمہوریت کیلئے خطرہ ہے‘ پارلیمنٹ سے استعفے نہ دیکر بہت سے غلط کام روک رکھے ہیں: نوازشریف

سکھر/ پیر جوگوٹھ (نمائندگان/ ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا
ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کا فرض ہے کہ وہ عدلیہ کا احترام کریں۔ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہئے۔ عدلیہ کی آزادی کیلئے پہلے بھی جدوجہدکی آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ آمرکی حمایت کرنیوالے ججوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ میثاق جمہوریت اور ہماری تجاویز پر عمل کیا جاتا تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ نہ گٹھ جوڑ اور تقریروں کی ضرورت پڑتی۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتیں بھی بحران کی برابر ذمہ دارہیں۔ جموریت کو گرنے سے ہم نے روک رکھا ہے‘ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، رابطے جاری رہیں گے۔ منگل کو سکھر ایئرپورٹ پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو بلایا ہے تو وزیراعظم کو جانا چاہئے۔ عدالتوں کا احترام ضرور ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتا ہے تو یہ کام ان کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد ہماری پرانی جدوجہد ہے۔ ماضی کی عدالتوں نے بہت سے غلط کام کئے ہیں گزشتہ عدالتوں نے ایک آمر کو ناجائز غیر قانونی اور غیر آئینی اختیار دیا کہ وہ آئین میں جو چاہے تبدیلی کر لے جو ایک افسوسناک بات تھی، یہ کام صرف پاکستان میں ہوئے ہیں اس کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں نہ ہوا ہے اور نہ ہوسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں مہنگائی، دہشت گردی، بےروزگاری، لاقانونیت نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے متعلق ہمارا وہی موقف ہے جو دوسروں کا ہے ہم بھی آئین کے مطابق نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق حکومتی بیانات کے پیچھے کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں اور اس حوالے سے ہمارا اجلاس بھی ہوا ہے جس میں تمام ملک کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اس پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اجلاس آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ دریں اثناءپیرپگاڑا کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے، ملکر کام کرنا ہوگا۔ عوام تکلیف میں ہیں سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ فنکشنل کیساتھ ملکر کام کرینگے۔ کوئی پارٹی اکیلے چیلنجز کا سامنا نہیں کرسکتی۔ حکومت نے جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کردیا۔ وہ جمہوریت کیلئے خود خطرہ بن گئی۔ حکومتی جماعت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔ ہمارے استعفوں سے حکومت سے جان چھوٹتی ہے تو کل نہیں آج استعفے حاضر ہیں۔ حکومت نے حالات کو خود خراب کیا۔ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کے بجائے ٹال مٹول کررہی ہے۔ قصور وار حکمران ہیں، سپریم کورٹ نہیں، خط کیوں نہیں لکھا جاتا۔ ثناءنیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو سندھ کے عوام کی قسمت بدل دیں گے، پنجاب کے لوگوںنے سندھ کی بہت مدد کی، سندھ کے عوام خوف کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں، صدر زرداری کا تعلق بھی سندھ سے ہے، وہ سندھ کے عوام کی حالت بدلیں، لوگ بھوک کے مارے مر رہے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ فاضل راہو جیسے لوگ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، فاضل راہو نے حقداروںکو ان کے حقوق دیئے، ملک میں چوروں، ڈاکوﺅںکا راج ہے، ان کا راج ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہاری رہنما فاضل راہو کی 25ویں برسی کے موقع پر راہو کی میں منعقدہ جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں نے بدین ضلع کو تباہ وبرباد کرکے رکھ دیا ہے، یہاں گاﺅں و گوٹھوں کے لوگ بھوک و بدحالی اور دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر حکمران گہری نیند سورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ 4سال تک صدر زرداری کو سمجھانے کی بڑی کوشش کی اللہ تعالی نے آپ کو موقع دیا ہے عوام کی خدمت کریں، ان کی حالت بدلیں لوگوں کی حالت کیا بدلتی ان کی حالت اور خراب ہوگئی۔ صدر زرداری سے ایک سال سے نہ تو میں بات کرتا ہوں اور نہ ہی کوئی رابطہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کا حال یہ ہوگیا ہے کہ 16-16گھنٹے بجلی نہیں ہے مگر بجلی کے بل ہر ماہ آتے ہیں اب تو گیس بھی نہیں اور اسے کے بل بھی آرہے ہیں سربراہ مسلم لیگ نے کہا کہ صدر صاحب بدین نہیں آتے تو میں ہربار بدین کا دورہ کروں گا اورضرور آﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری سے ملے ایک برس سے زیادہ ہو گیا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پگاڑا سائیں صاحب سے اچھے اور دیرینہ تعلقات ہیں، ساتھ نبھائیں گے، اکٹھے ہوکر ملک کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ دینگے۔ مسلم لیگی دھڑوں کے اتحاد کے حوالے سے سوال پر نوازشریف نے بتایا کہ پیر صاحب سے آخری دنوں میں بات چیت رہی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مل کر چلیں گے، ان کی خواہشات کی تکمیل کے لئے دست تعاون بڑھائیں گے، پاکستان مشکل میں ہے۔پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔ نوازشریف نے کہاکہ گیلانی صاحب کو سپریم کورٹ جانا چاہئے، سپریم کورٹ کے حکم کو ماننا چاہئے، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ سے لڑائی اور عدالت کی حکم عدولیاں کی جا رہی ہیں یا ٹال مٹول کی جا رہی ہے، عام آدمی بھی یہ محسوس کرتا ہے کہ قصور وار حکمران ہیں، سپریم کورٹ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب ثابت کریں کہ سوئس بینکوں میں موجود پیسہ ان کا ہے ورنہ اگر قوم کا پیسہ ہے تو اسے واپس آنا چاہئے۔ عمران خان کی جانب سے استعفیٰ دینے کی بات پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے بہت سے غلط کاموں کو روکا ہوا ہے، بہت سے بل اور ترایم روک رکھی ہیں اگر ہم استعفے دیتے ہیں تو ان کے رکے ہوئے کام مکمل ہو جائیں گے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو الیکشن نظر آ رہے ہیں تو نوازشریف نے ایک لمحہ توقف کے بعد کہا کہ ”بہت کچھ نظر آ رہا ہے“۔ الیکشن سمیت بہت کچھ دیکھ رہا ہوں۔ آئی این پی کے مطابق نوازشریف نے کہا کہ استعفے دینے سے حکومت سے جان چھوٹتی ہے تو کل نہیں آج دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر پیرپگاڑا نے کہا کہ ہم میاں صاحب کے ساتھ ہر وقت ہاتھ ملانے کے لئے تیار ہیں اور جہاں بھی رہنمائی کی ضرورت پڑی تو میاں صاحب سے لیں گے اور اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کی توہین کر رہی ہے۔قبل ازیں نوازشریف نے پیر جوگوٹھ پہنچ کر پیرپگاڑا مردان شاہ کے انتقال پر انکے صاحبزادوں نئے پیرپگاڑا پیر صبغت اللہ راشدی اور صاحبزادوں سے تعزیت کی اور پیرپگاڑا مردان شاہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

Quick Reply:

Name: (required)
Email: (required, not published)
Website: (optional)
   Add this topic to your email notifications?

Enter Security Code: (required)
Pages: [1]


Mingle Forum by cartpauj
Version: 1.0.33.2 ; Page loaded in: 0.095 seconds.